28 جون 2021 - 13:37
قطر میں امریکی فضائیہ کا کمانڈر ہلاک

امریکہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایک کمانڈر قطر کے العدید ایر بیس میں ہلاک ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے آج اپنے ایک بیان میں "انهرنٹ ریزالو" (Inherent Resolve) کارروائی کےامریکی فضائیہ کے کمانڈر کرنل جیمز سی ویلیس (James C. Willis) کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

امریکی کمانڈر 26 جون کو حادثے کا شکار ہوا۔ تاہم امریکی وزارت جنگ نے اس حادثے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا صرف اتنا کہنے پر اکتفا کیا کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲